ملتان سے کالعدم تنظیم کارکن گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد تخریب کاری فورس نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ تخریب کار کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ تخریب کار کو گرفتار کیا جس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ تخریب کار کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جس کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، پستول ، گولیاں اور کلعدم تنظیم کے اسٹیکرز برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ تخریب کار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں