کورونا وائرس بےقابو، کیسز 60ہزار بڑھ گئیں

لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 317 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 658، اسلام آباد میں 2 ہزار 100 جبکہ آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 931 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 22 ہزار 305 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 317 ہوگئی۔ سندھ میں 396، پنجاب میں 410، خیبر پختونخوا میں 432، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور اسلام آباد میں 22 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں