نال میں بجلی کی بندش کیخلاف زمینداروں کا آر سی ڈی شاہراہ بند کرنیکا اعلان

نال (انتخاب نیوز) زمینداروں کا بجلی کے بندش اور زمیندار فیڈرز کے بجلی کے گھنٹے کم فراہمی پر جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی کا 11 فروری کو آرسی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے مکمل بند کرنے کا اعلان۔ نال جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سئینر ناہب صدر ارباب بزرگر منقعد ہوا جس میں بجلی کے بندش اور زمیندار فیڈرز کے دورانیہ کوچھ گھنٹے سے کم کرکے دو گھنٹے اور انتہائی کم وولٹیج کی فراہمی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا اجلاس کے کاروائی جنرل سیکرٹری شریف شہزاد نے سرانجام دی اجلاس سے جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عبدالوہاب غلامانی نے بذریعہ فون خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو ہرسال عین فصل کاشت یعنی پیاز اور گندم کے بوائی کے وقت بجلی کبھی سبسڈی اور کبھی ریکوری کے نام پربجلی بند کی جاتی ہے جس سے زمینداروں کے فصلات تباہ ہوجاتی ہے اس موقع پر جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے ناہب صدر برائے وڈھ میر محمد رئیسانی نے فون پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کیسکو کی زمیندار کش پالیسی ناقابل قبول ہے جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی نال کے سینئر ناہب صدر ارباب بزگر نے کہا کہ زمینداروں کے فصلات جان بوجھ کر تباہ کرنا واپڈا کیسکو کی زمیندار کش پالیسی کسی صورت قبول نہیں نہیں کھاد یوریا کی جان بوجھ کر قلت پیدا کرکے زمینداروں کے مشکلات کو مزید بڑھا دیا گیا جو کہ قابل مذمت عمل ہے، جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی نال جنرل سیکرٹری شریف شہزاد سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان میں ضلع خضدار ریکوری میں پچاسی85 فیصد کے ساتھ ایک نمبر پر ہے مگر پھر بھی بجلی کی بندش سمجھ سے باہر ہے اجلاس میں تحصیل وڈھ ویئر زیدی باغبانہ زہری فیروزآباد نال گریشہ کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بروز ہفتہ 11 فروری کو شاہراہ آرسی ڈی روڈ بمقام وئیر پرغیر معینہ مدت تک دھرنا دیا جائے گا اور وڈھ وئیر،زہری،باغبانہ ،زیدی،فیروز آباد خضدار کے زمینداروں اور تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ہمارے اس دھرنے میں شامل ہوکر تعاون کریں اور اس روٹ یعنی کوئٹہ کراچی روڈ پر سفر کرنے والے تمام مسافر اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 11 فروری کو اس روٹ پر مسافر گاڑیاں چلانے سے گریز کریں تاکہ مسافروں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں