موجودہ دور کے چیلنجر کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کا ہتھیار ہونا انتہائی ضروری ہے، نواب اسلم
ڈھاڈر (آن لائن) چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے دوپاسی سادات قبیلے کے نئے سربراہ مرحوم سردار سید سعید احمد شاہ دوپاسی کے جانشین سید سردار ظفر احمد شاہ دوپاسی کی بلوچی رسم و رواج کے مطابق بحثیت چیف آ ف ساروان دستار بندی کردی اس سلسلے میں قدیم تاریخی گاوں مہرگڑھ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں قبائلی معتبرین دوپاسی سادات کی اہم شخصیات اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے جن میں سید خورشید شاہ دوپاسی سید اورنگ شاہ دوپاسی سید چراغ شاہ دوپاسی سید قاسم شاہ دوپاسی سید مرتضی شاہ سید سلطان شاہ دوپاسی سید نظر شاہ دوپاسی سید عامر شاہ دوپاسی سید کلیم اللہ شاہ دوپاسی سید صغیر احمد شاہ دوپاسی قابل ذکر ہیں تقریب میں نواب اسلم خان رئیسانی نے سید ظفر شاہ دوپاسی کے سرپر دستار پہنا کر باقاعدہ دستار بندی کی رسم ادا کی جس کے بعد مختلف قبائل کے معتبرین سادات کرام نے دستار بندی کی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ دستار کو قدیم بلوچ ثقافت میں بڑی عزت و احترام کا مقام حاصل ہے اور دستار کے حامل افراد پر بہت بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے بلوچی معاشرے میں اس کو قومی ثقافت اور پہچان کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس کی لاج رکھنا سب پر لازم ہے انہوں نے دوپاسی سادات کے مرحوم سردار سعید احمد شاہ دوپاسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساراوان کے بہت اہم سرداروں میں شامل تھے اپنی زندگی میں وہ ہمیشہ ثابت قدم اور اصولوں پر ڈٹے رہے مرحوم ایک خیر خواہ نڈر اور بے باک شخصیت مانے جاتے تھے انہوں کہا کہ بلوچ تہذیب میں سرداران اور سادات کرام کے کردار کو بڑی اہمیت حاصل ہے جو اپنے قومی رسم و رواج اعلی اقدار اجتماعی سوچ و فکر کے اندر انصاف پر مبنی فیصلوں اور دیگر سماجی مسائل باہمی تنازعات رنجشوں اور غلط فہمیوں کو ختم کرکے فریقین کو باہم شیر و شکر اور مشکل معاملات کو خوبصورت انداز میں حل کرنے پر قدر و منزلت حاصل ہے جس کی ایک طویل تاریخ ہے اس کی بدولت اب تک قبائلی سرداروں اور معتبرین کو ثالثی کے کردار میں اولیت حاصل ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم و تربیت پر اپنی توانائیاں صرف کریں کیونکہ موجودہ چیلنجر کا مقابلہ کرنے کے لیے تعلیم کا ہتھیار ہونا انتہائی ضروری ہے انہوں نے دوپاسی قبیلے کے سردار ظفر شاہ دوپاسی کو مبارکباد دیتے ہوئے پورے دوپاسی سادات کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ میری ہمدردیاں اور تعاون ہمیشہ برقرار رہے۔


