گوادر ٹرالر مافیانے گشت پر مامور فشریز انسپکٹر کو یرغمال بنا لیا ،انتظامیہ بازیاب کرائے ،حسین واڈیلہ

ٹرالرز مافیا کی جانب سے گشت پر مامور فشریز اہلکاروں پر مسلح حملے اور فشریز انسپکٹر کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فوری طور پر فشریز انسپکٹر کو بازیاب کیا جائے، ٹرالرز مافیا کے خلاف عسکری ادارے کیوں خاموش ہیں، چیئرمین حق دو تحریکحق دو تحریک بلوچستان کے چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے ٹرالرز مافیا کی جانب سے گوادر کے ساحل پر ایک بار پھر فشریز اہلکاروں پر مسلح حملے اور فشریز انسپکٹر کو اغواء کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرالرز کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے فشریز انسپکٹر کو بازیاب کیا جائےٹرالرز مافیا کی جانب سے سرکاری اہلکاروں پر مسلح حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والے کتنے طاقتور ہیں چئیرمین حق دو تحریک کا مزید کہنا ہے کہ ٹرالرز مافیا کے خلاف عسکری اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، اگر اتنے بڑے بڑے عسکری ادارے اگر اپنے سرکاری اہلکاروں کی حفاظت نہیں کرسکتے تو ان سے اور کیا توقع رکھی جاسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں