چمن میں ریلوے اسٹیشن کوارٹرز کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) چمن میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق ہفتہ کو چمن کے علا قے ریلوے اسٹیشن لیویز کوارٹرز کے قریب نصب کی گئی آئی ای ڈی بم کی اطلاع ملی جس پر سیکورٹی فورسزنے کاروائی کر تے ہوئے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لے لیا، سیکورٹی فورسز نے ڈسپو زل اسکوارڈ کو طلب کر کے بم کو ناکارہ بنا تے ہوئے چمن میں تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،سیکورٹی فورسز نے شواہد اکھٹے کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments


