عمانی ہسپتال میں سیاسی بنیاد پر تعیناتیاں میرٹ کی پامالی ہے، نیشنل پارٹی

گوادر (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہی گیری سیکرٹری آدم قادر بخش نے اپنے بییان میں کہا کہ عمانی ہسپتال کے حالیہ تقرریوں میں میرٹ کو پامال کرکے علاقے کے نوجوان تعلیم یافتہ طبقے کو روزگار سے محروم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بجائے ایک سی یاسی پارٹی کے من پسند لوگوں کو میرٹ کے برخلاف تعینات کیا گیا اور کچھ خاندانوں کو نوازا گیا اور غریب تعلیم یافتہ لوگوں کے بجائے سی یاسی پسند اور اور خاندانوں کو نوازا گیا۔ ایک ہی خاندان کے مختلف لوگوں کے آرڈر کرکے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ یہاں نوکریاں غریب اور حقدار تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کا گلہ گھونٹ کر صرف اپنے من پسند سیاسی ورکروں کے آرڈر کیے گئے ہیں۔ نیشنل پارٹی پسنی کے نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں