میری ٹائم کے تعاون سے کراچی میں بلوچستان ٹوررزم انویسٹمنٹ 2023ءسمینار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ سیاحت بلوچستان کا انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کے تعاون سے 11 فروری 2023 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں بلوچستان ٹوررزم انویسٹمنٹ 2023 سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سیکرٹری ثقافت و سیاحت جناب منظور حسین نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور شرکاءکو بلوچستان میں سیاحت کے مواقع سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی، سیکرٹری فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ، سی ای او بی بی او آئی ٹی اور ڈائریکٹر ٹورازم بلوچستان نے پریزنٹیشنز دیں۔ سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ممتاز ہوٹل مالکان، جیسے ہاشو گروپ، ڈریم ورلڈ، ٹورنگ کمپنیاں، غیر ملکی شہریوں اور مندوبین نے سیمینار میں شرکت کی۔ دریں اثنا، اس سے قبل چیف سیکرٹری نے سیاحت کے شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے تھے۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان کے سیاحت کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری لانے پر زور دیا۔


