جھل مگسی، کاروکاری کے الزام میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، ملزم فرار

جھل مگسی :تحصیل جھل مگسی لیویز تھانہ جھل مگسی کی حدود نزد ڈھورڑی میں ملزم ممتاز ولد شیر محمد قوم سولنگی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنے رشتیدار ظفر علی ولد علی دوست قوم سولنگی کو کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم آلہ قتل سمیت فرار، لیویز نے لاش قبضے میں لیکر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کی۔ پولیس اور لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں