مکران میڈیکل کالج تربت کے اسسٹنٹ پروفیسر واحد بخش بلوچ کے گھر چھاپے کی مذمت
تربت : بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کے کابینہ کی جانب سے مکران میڈیکل کالج تربت کے اسسٹنٹ پروفیسر واحد بخش بلوچ کے گھر پر سیکورٹی فورسز کے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے عمل سے ڈاکٹر برادری کو نیچا دکھانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، جسے بی ایم ٹی اے کسی صورت بھی برداشت نہیں کرے گی۔ اگر اس طرح کے عمل کو نہ روکا گیا تو میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی کے دوست سخت سے سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے گے۔ بی ایم ٹی اے حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر معمولی عمل کا نوٹس لے اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔ یوں لگتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں صحت شامل ہی نہیں جو کہ بڑے افسوس کی بات اور عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ۔ بی ایم ٹی اے ہر مشکل گھڑی میں اپنے فیکلٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔
Load/Hide Comments


