اسسٹنٹ کمشنر کا چاغی بازار کا دورہ، بڑی مقدار میں بھارتی ادویات برآمد

چاغی (این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر چاغی عبدالباسط بزدار کا چاغی بازار کا دورہ، بڑی مقدار میں بھارتی ادویات برآمد کئے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چاغی عبدالباسط بزدار کا اچانک چاغی بازار کا دورہ ، چاغی بازار کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیااور بڑی تعداد میں ذالمیاد انڈین ادویات برآمد کیں، انہوں نے چاغی بازار میں میڈیکل مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل مالکان اپنے دکانوں میں ذالمیاد ادویات ہرگز نہ رکھے ، میڈیکل مالکان اپنے کلینک میں اورجنل اور میلٹی نیشن کمپنی کے ادویات رکھیں اور میڈیکل اسٹور صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے میڈیکل اسٹور میں میڈیکل کے لائیسنس رکھے اور تجربہ کار افراد میڈیکل میں بیٹھائے زائد المیعاد ادویات میڈیکل میں نہ رکھے ان کو تلف کریں اور بھارتی ادویات ہرگز استعمال نہ کریں۔اس موقع پر رسالدار چاغی حاجی قادر بخش جوشنزئی، لیویز تھانہ انچارج دفیدار گل شاہ اور بڑی تعداد میں لیویز فورس کے جوان موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں