ماجد حیدری کو لاپتہ کرنے کیخلاف جئے سندھ محاذ کی احتجاجی ریلی، بازیابی کا مطالبہ
حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو کی زیر قیادت ماجد حیدری کو لاپتہ کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاءنے حیدرآباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماجد حیدری کو کراچی سے لاپتہ کیا گیا، وہ ایک پرامن سماجی کارکن ہیں جو دبئی میں کام کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے لاپتہ ماجد حیدری کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے جو واقعے کے بعد صدمے سے دوچار ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ہم ماجد حیدری کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، جبری گمشدگیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے جو کہ غیر آئینی اور ملک کے قانون کیخلاف ہے۔
Load/Hide Comments


