پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو ہوگا، پی ٹی آئی اراکین کا ایوان میں داخلے کی کوشش کا خدشہ
اسلام آباد (صباح نیوز) پارلےمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار روز کے وقفے کے بعد آج ( پےر کو ) ہو گا ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔امن و امان اور تخریب کاری،اقتصادی پالیسی،جموں و کشمیر کا مسئلہ قومی اداروں کا احترام،چین پاکستان اقتصادی راہداری،آبادی،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اورخارجہ پالیسی ایجنڈے میں شامل ہے پاکستان تحرےک انصاف کے اراکےن کی جانب سے اےوان مےں آنے کی کوشش کا خدشہ ہے۔ خےال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 41 ارکان قومی اسمبلی کے حلقے خالی قرار دےنے سے متعلق الےکشن کمےشن کے فےصلے کو معطل کر دےا گےا ہے اور پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ استعفوں کے حوالے سے قومی اسمبلی سےکرٹرےٹ مےں مزےد کسی عمل کے بغےر ان کی رکنےت بحال ہو چکی ہے ۔ پارلےمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپےکر راجا پروےز اشرف کی صدارت مےں ہوگا ۔ اجلاس سہ چار بجے طلب کےا گےا ہے ۔ متذکرہ اہم ترین آٹھ معاملات پربحث کے لئے حکومتی تحریک ایجنڈے میں شامل ہے ۔ سانحہ پشاور پولےس لائنز کے تناظر مےں امن و امان اور تخریب کاری کے معاملے پرہوگی۔ موجودہ قومی اسمبلی کے دور مےں پارلےمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ےہ تےرہواں سےشن ہے ۔ اجلاس مےں سےنےٹ قومی اسمبلی کے ارکان شرےک ہوں گے ۔ تحرےک انصاف کے ارکان کی سےنےٹ مےں اپوزےشن لےڈر شہزاد وسےم کے ہمراہ اجلاس مےں شرکت کی کوشش کا خطرہ ہے اس حوالے سے پاکستان تحرےک انصاف کی جانب سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے پےر کو پاکستان تحرےک انصاف کے ارکان پارلےمنٹ کا مشاورتی اجلاس پارلےمنٹ ہا¶س مےں ہو گا اور پارلےمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لےا جائے گا ۔


