منگچر، زمینداروں کا بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

منگچر (انتخاب نیوز)منگچر بازار ایریا میں زمینداروں کا احتجاجی دھرنا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے اس موقع پر زمیندار رہنماؤں سردارزادہ حاجی میرنوراحمد لانگو، مفتی ابوبکر، میرعابد حسین لانگو ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال زمینداروں کے ساتھ بجلی بحران کے ذریعے ظلم و زیادتی کی جاتی ہے اب وفاق کی جانب سے سبسڈی ختم کرنے کی باتیں بھی ہورہی ہے جو زمینداروں کا معاشی قتل ہے ہم غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کی سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں ہم احتجاج جاری رکھیں گے زمینداروں کے زراعت کامکمل انحصار بجلی پر ہے اگر کیسکو اپنی ہٹ دھرمی ختم نہیں کرتی ہے تو ہم بھی احتجاج جاری رکھیں گے اس حوالیسے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر قلات اصغر شہباز، اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ، میجر رسالدار لیویز قلات علی اکبر مینگل، تحصیلدار منگچر محموداحمد کرد، ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری، ریڈر اے سی محمدرمضان نوشیروانی، ودیگر نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی دورانیہ میں اضافہ کرنے کی کیسکو اور کمشنر قلات سے تبادلہ خیال کیا جائے گا زمینداروں نے کہا کہ اس سے قبل ہر بار انتظامیہ مذاکرات کرتی رہتی ہے اگر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ختم نہیں کئی گئی اور بجلی سبسڈی ختم کرنے کے اعلان کو واپس نہیں لیا گیا تو پھر سے احتجاج کا راستہ اپنائیں گے اس احتجاج مزید سخت اور شدید ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں