پنجگور میں اشیاء خرد نوش کی قیمتوں میں اضا فہ
پنجگور (این این آئی) پنجگور میں اشیاء خرد نوش کی قیمتوں میں اضا فے سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی،مرغی 600 سے بڑھ کر فی کلو 800 روپے،پھل،سبزی،چینی،دال،گھی،چاول بھی من ما نی قیمتوں میں فروخت ہو نے لگے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری مہنگاہی کے اثرات سے پنجگور کے شہری بھی بری طرح سے پس کر رہ گئے ہیں اشیاء خرد نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہریوں کی زندگیاں عزاب بن چکی ہیں مرغی کا ریٹ 600 فی کلو سے بڑھاکر 800 روپے کردیاگیا ہے اسی طرح دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی من مانے اضافہ کردیا گیا ہے دال چاول گھی چینی آٹا بھی اب عام شہریوں کی ہہنچ سے باہر ہوگئے ہیں مزدور طبقہ جو دن میں ایک ہزارروپے بمشکل کماتا ہے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
Load/Hide Comments


