گوادر کی سمندری حدود سے ٹرالر مافیا کے ہاتھوں یرغمال فشریز انسپکٹر کی وڈیو سامنے آگئی
گوادر (آن لائن) ٹرالر مافیا کے ہاتھوں یرغمال فشریز انسپکٹرکی ویڈیو منظرعام پر آگئی ،ویڈیو میں ٹرالرکا عملہ مغوی فشریز انسپکٹر کو کہہ رہا ہے آپ کے ساتھی خودآپ کو چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ، پانچ دن گزرگئے مغوی فشریز انسپکٹرواپس اپنے گھر نہیں پہنچا ،تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل گوادر کے سمندر میں ٹرالر والوں کے ہاتھوں یرغمال بناکر اغواءہونے والے محکمہ فشریز بلوچستان کے فشریز انسپکٹر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرالر عملہ فشریز انسپکٹر سے کہہ رہا ہے کہ آپ کے ساتھی خود آپ کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور ہم آپکو صحیح سلامت اپنے ساتھ لے آئے ہیں ٹرالرکا عملہ یہ بھی کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ فشریز اہلکارسندھ کے ماہی گیروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیتے ہیں واضح رہے کہ فشریز بلوچستان کا مغوی انسپکٹر پانچ روز بعد بھی واپس اپنے گھر نہیں پہنچ سکا ہے فیملی زرائع کے مطابق ویڈیوکال کے زریعے مغوی فشریز انسپکٹرسے انکی بات کرائی گئی لیکن اسے ابھی تک نہیں چھوڑاگیا ہے۔


