رحیم زہری اور انکی اہلیہ کے لاپتہ ہونے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ضیا لانگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر سڑک کی حالت کے علاوہ کسی نہ کسی کی غفلت سے حادثات ہورہے ہیں جنکی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا ہے پیٹرول کا کاروبار روزگار کا طریقہ ہے لیکن اس میں سینکڑوں جانیں کسی صورت خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں ہے نظام کو ٹھیک ہونے میں وقت درکار ہے لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے وفاق میں سردار اختر جان مینگل ،صوبے میں وزیرداخلہ کی سربراہی میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر کمیشن قائم ہیں کمیشن لاپتہ افراد کے مسئلے پر کام کر رہے ہیں اگر معاملے کو سنجیدیگی سے لیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے رحیم زہری اور انکی اہلیہ کے لاپتہ ہونے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے انہوں نے بتایا کہ کسی ادارے نے دونوں افراد کے حراست میں ہونے کی تصدیق نہیں کی البتہ وہ آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے مزید معلومات لیکر فراہم کریں گے۔


