اسپلنجی، فورسز کی گاڑی پر دھماکہ،فائرنگ کا تبادلہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

اسپلنجی کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید کا تبادلہ، ہلاکتوں کی اطلاعات، علاقے میں شدید کشیدگی لوگوں میں سخت خوف و ہراس۔آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز کی گاڈی معمول کی گشت پر تھے کہ اسپلنجی اور گوز شیشار کے درمیان نامعلوم افراد نے ایف سی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑانے کے بعد مسلح افراد کے درمیان گھمسان کی لڑائی شروع ہوئی کئی گھنٹے تک آپس میں شدید فائرنگ اور گولہ باری ہوئی جسکی ترتراہٹ سے پورے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔اطلاعات کے بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں علاوہ ازیں ان واقعات کے بعد کوئٹہ سے فورسز کی بھاری نفری مزکورہ علاقوں میں پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ زرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گوز شیشار اور جوہان کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو آمد و رفت کے لیے بند کردیاگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں