بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ نہیں ہوسکتا، صدر مملکت نے اعتراضات اٹھا دیے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھا دیے۔ حکومت آج ہی آرڈیننس جاری کرکے منی بجٹ نافذ کرنا چاہتی ہے اور وزارت قانون آرڈیننس کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد حکومتی ٹیم غوروخوض میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت چاہتے ہیں کہ آرڈیننس کے بجائے بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش ہو جبکہ حکومتی مو¿قف ہے کہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری میں زیادہ وقت درکارہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت صدر مملکت سے دوبارہ رابطہ کرسکتی ہے اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ کابینہ سے منظوری کے بعد فوری آرڈیننس جاری کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت آرڈیننس جاری نہیں کرسکتی، حکومت مشترکہ اجلاس کو ختم کرتی ہے تو اجلاس بلانے کے لیے دوبارہ صدر سے رابطہ کرنا پڑے گا اور حکومت کو خدشہ ہے مشترکہ اجلاس ختم کیا جاتا ہے تو صدر مملکت دوبارہ اجلاس نہیں بلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں