غیر قانونی ٹرالنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سدباب میں ماہی گیر ساتھ دیں، ڈی جی فشریز

کوئٹہ : ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے کہ محکمہ فشریز غیر قانونی ٹرالر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے ہم کسی صورت بھی غیر قانونی ٹرالر کو نہیں چھوڑیں گے، غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بھرپور انداز میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ فشریزکی پیٹرولنگ ٹیم نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ایک ٹرالرکو پکڑ لیا جبکہ ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مچھلیاں ضبط کرلیں۔ ڈی جی فشریز میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ ڈیلی کاروائیاں ہورہی ہیں ہرگز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیرقانونی شکار کریں ہم لوگ دن رات کر کے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں تاکہ گوادر کے ماہیگیروں کو ان کو حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فشنگ کو بھی روکنے کے لیے ماہی گیروں کو ساتھ دینا ہوگا۔دریں اثناگوادرکے ماہی گیروں کا غیر قانونی ٹرالرز کو موقع پر ہی پکڑ کر ان کے عملے کو بھی گرفتار کرلیا ۔ گوادر کے ماہی گیروں کی جانب نے سیکرڑی فشریز کاظم جتوئی اور ڈی جی فشریز میر سیف اللہ خان کھتیران کی کاوشوں کو سہرا تے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے لے کر غیرقانونی ٹرالر زکے خلاف کامیاب کاروائیاں کیں الحمد اللہ کم از کم ہمیں سمندری حیات میں جو مچھلیاں ناپید تھیں ہمیں وہ نظر بھی آنے لگی ہیں اور انہیں کھانے کا بھی مذا لے رہے ہیں ۔مقامی ماہی گیروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ کئی سالوں کے بعد ہمیں نسلی مچھلیاں سمندر میں نظر آرہی ہیں محکمہ فشریز میں قابل افسران کے آنے سے ٹرالر مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں ہورہی ہیں اور ہمارے روزگار میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پسنی میں بڑی کاروائیاں کر کے غیر قانونی ٹرالرز کو موقع پر ہی پکڑ کر ان کے عملے کو بھی گرفتار کرلیا ہے یہ اقدام قابل تعریف اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں