عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ گرا کر ٹرپل سی کردی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فچ کے مطابق پاکستان کی غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی کردی گئی ہے۔ فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے کم کرکے ٹرپل سی کی گئی ہے۔ فچ کے مطابق ریٹنگ میں تنزلی زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے سبب کی گئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کا نواں جائزہ کامیاب ہوگا، ڈیفالٹ یا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ایک حقیقی امکان ہے، نویں جائزے کی تکمیل آمدنی کے پیشگی اقدامات، ریگولیٹڈ ایندھن قیمتوں سے مشروط ہے۔ فچ کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح کم رہےگی، مالی سال 2023 میں معمولی بہتری ممکن ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بقایا 2.5 ارب ڈالرز کے علاوہ دیگر ذرائع سے 3.5 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔ فچ کے مطابق رقم کا ملنا آئی ایم ایف معاہدے کےساتھ مشروط ہے، دوست ممالک پرانے قرض رول اوور کے ساتھ مزید 5 ارب ڈالرز دینے پر آمادہ ہیں، رواں مالی سال کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 4.7 ارب ڈالر رہے گا، مالی سال 2022ءکا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تھا۔ فچ نے مزید کہا کہ درآمدات کم کرنے اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کم ہوا، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ شرح سود بڑھانے اور توانائی کا استعمال کم کرنے سے بھی کم ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں