ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر چھپ گیا، خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو،خود چوہا گھر چھپ گیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ورکروں کو آوازیں دے رہا ہے زمان پارک پہنچو مجھے بچائو، عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر روتے ہیں، یہ نوازشریف ہی تھا جو بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں