جسٹس(ر)ملک محمد قیوم انتقال کرگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس(ر)ملک محمد قیوم انتقال کرگئے۔جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ۔اہلخانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم ایم این اے پرویز ملک کے بھائی اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کے تایا تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں