کراچی میں پولیس کے ہیڈ آفس پر حملہ اور فائرنگ
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر حملہ، فائرنگ کا تبادلہ۔ ذرائع کے مطابق صدر پولیس آفس میں حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے بھی سنے گئے ہیں اور ہیڈ کوارٹرز کی لائٹس بندکردی گئیں۔ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ دوسری جانب کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کردی۔
Load/Hide Comments


