مسافر بس ٹرانسپورٹر زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ایرانی تیل کی سپلائی بند کی جائے، بی این پی

گوادر :ایرانی تیل لوڈ کرنے والے بڑے گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، گوادر اور کراچی کے مسافر بس ٹرانسپورٹر شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، حب چوکی اور بھوانی کے مقام پر مسافروں کو گھنٹوں بھر روک کر تیل خالی کروانے پر اذیت میں مبتلا کرتے ہیں۔ان خیاکات کا اظہار گوادر کے معروف سیاسی و سماجی رہنماءمیر ارشد کلمتی اور بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر کے سینئر رہنماءماجد سہرابی نے عوامی شکایت پر ڈی آئی جی کوسٹل ہائیوے ہولیس کے دفتر ڈی آئی جی برکت حسین کھوسہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں شہریوں کے شکایات و مشکلات سے ڈی آئی جی مکران کوسٹل ہائی وے برکت حسین کھوسہ کو آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی کا فوری ایکشن نوٹیفکیشن جاری۔س موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے کہا کہ گوادر اور کراچی کے مسافر بس ٹرانسپورٹر شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں تیل بردار کوچز روزانہ ڈرائیور اور کوچ تبدیل کیے بغیر دن رات مسافروں کے ساتھ سفر کرتے ہیں پھر کراچی اوریوسف گوٹھ پہنچانے سے قبل حب چوکی اور بھوانی کے مقام پر مسافروں کو دو دو گھنٹے روک تیل خالی کروانے پر اذیت میں مبتلا کرتے ہیں جس باعث مسافر کوچز میں موجود بیمار اور بزرگ اور بوڑے مزید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں مگر ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ بروقت کاروائی نہ ہونے کے سبب آئے روز مکران کوسٹل ہائی وے روڑ پر بہت سے ہولناک واقعات کے پیش آرہے ہیں اسکے علاوہ بڑے تیل بردار گاڑیوں ، رینٹ اے کار اور بسوں میں ہیوی سرچ لائیٹس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے اور انکے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جارہی ہے اس دوران دنوں رہنماو¿ں نےمزید کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے روڑ قیمتی زندگیوں کے خاتمے کا باعث بن رہاہے ٹراسپوٹ برادری کو بھی ان چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے اس موقع پر ڈی آئی جی مکران کوسٹل ہائی وے برکت حسین کھوسہ نے کہا کہ لوگوں کی زندگیاں ہماری لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں سات دن کے اندر تمام یونین ٹرانسپورٹر اور ٹرک مالکان کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ تمام قانونی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ مالکان مسافروں کے لیے حفاظتی اقدامات مکمل کریں غیر ضروری سرچ لائیٹز کو نکال دیں اور حد سے زائد ایرانی تیل لوڈ کرنے والے بڑے گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں