پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسدادتخریب کار ی ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 8 تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات لاہور، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر پانچ اضلاع میں تخریب کاروںکے خلاف آپریشن کے دوران ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ سیکورٹی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے تعلق رکھنے والے 8 تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ 36 مشتبہ افراد سے تفتیش میں ملی معلومات کی بنیاد پر تخریب کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار تخریب کاروں  میں مسعود الرحمان ، سبحان اللہ ، ساجد علی ، عزیز خان ، شاہد اعجاز اور شرافت اللہ شامل ہیں۔سیکورٹی آپریشن کے دوران خود کش جیکٹ ،بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ تخریب کاروں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے۔ رواں ہفتے 483 کومبنگ آپریشن کیے گئے جس میں 127 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں