بجلی و گیس بحران،بلوچستان اسمبلی کا پارلیمانی وفد 22 فروری کو وزیراعظم سے ملاقات کریگا

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا پارلیمانی وفد 22فروری کو اسلام آباد جائیگا،وزیراعظم سے ملاقات کے علاوہ بجلی ، گیس بحران پر وفاقی وزراءسے ملاقات میں صوبے کے عوام کی تکلیف سے آگاہ کرینگے ،ان خیالات کا اظہارقائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین صوبائی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جو اراکین جانا چاہتے ہیں، وہ سیکرٹری اسمبلی کے پاس اپنا نام درج کرائیں تاکہ اسے پارلیمانی وفد میں شامل کیا جا سکے، واضع رہے بلوچستان اسمبلی کا پارلیمانی وفد صوبے میں بجلی گیس اور مالی بحران کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کر کے صوبے کے عوام کی تکالیف سے آگاہ کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں