مسلم لیگ (ن) کا این اے 265 کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

کوئٹہ (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کا بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این ا ے 265کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ،پارٹی کی نامزدامیدوار راحیلہ درانی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIکے ضمنی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے پارٹی کی نامزد امیدوار سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے رابطہ کر کے مسلم لیگ(ن) کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے جب انہوں نے کہا ہے کہ ہم ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے تو پارٹی کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے میں مقررہ تاریخ پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لونگی ۔ واضح رہے کہ راحیلہ درانی مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر ہیں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIسے واحد خاتون امیدوار تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں