لسبیلہ میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنیوالوں کی چاندی، فی لیٹر 250 کردیا

اوتھل (این این آئی) لسبیلہ میں درجنوں ایرانی پیٹرول پمپ کی مان مانی عروج پر، پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ایرانی پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ۔انہوں نے بھی 20روپے تک قیمتی بڑھا 230 سے 250 کردی حالانکہ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کا حکومتی ریٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ ایرانی پٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیئے ناسور ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں درجنوں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپ کی مان مانی عروج پر، پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ایرانی پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی اور انہوں نے بھی ایرانی پیٹرول 20 بڑھا کر 230 سے 250 روپے تک فی لیٹر کردیا حالانکہ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کا حکومتی ریٹ سے کو?ی تعلق نہیں۔ ایرانی پٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیئے ناسور ہے۔ایرانی پٹرول و ڈیزل جو کے ڈیلروں کو بہت ہی کم قیمت میں ملتا ہے لیکن پاکستانی پیٹرول و ڈیزل کی جیسے ہی قیمتی بڑھتی ہیں تو وہ بھی پیٹرول کی قیمت بڑھا دیتے ہیں – عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں بڑھتے ہی ایرانی پیٹرول پمپ والے جو اپنی مان مانی سے قیمتیں بڑھاتے ہیں ان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔یا سرکاری نرخ بندی پر پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے کا پابند کیا جائے یا ان پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں