حب ضلع کا قیام، متعدد سرکاری محکموں میں ڈسٹرکٹ آفیسرز تعینات نہ ہوسکے، دفتری امور متاثر

حب (نمائندہ انتخاب) حب نئے ڈسٹرکٹ کے کئی سرکاری محکمے ڈسٹرکٹ ہیڈز سے محروم کئی ماہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ آفیسرز کی صوبائی حکومت سے منظوری نہ ہونے کے سبب سرکاری ا±مور چلانے اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں آنے لگیں اب تک صرف ڈپٹی کمشنر حب ،ایس پی حب اور محکمہ تعمیرات ومواصلات کے ضلعی سربراہ اور عملے کی منظوری ہو سکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے اعلان کئے گئے حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں نہ لایا جاسکا ہے ڈپٹی کمشنر حب کے آفس اسٹاف کے ا±مور بھی اسسٹنٹ کمشنر حب کا عملہ چلا رہا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حب کے پاس پولیس نفری کی کمی کے سبب امن وامان کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حب کے ماتحت دیگر افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اے ڈی سی جنرل اسلحہ لائسنس برانچ اسٹاف کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے نئے ڈسٹرکٹ حب میں ریونیو کے معاملات سمیت مقامی افراد کے لوکل سرٹیفکیٹس کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ریونیو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ نہ ہونے کے سب حب میں سرکاری اور مقامی لوگوں کی اراضیات کی لوٹ سیل اور قبضہ کے ایشوز پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور اب تک ان تمام معاملات کو اوتھل جو کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ کا ہیڈ کواٹر ہے میں بیٹھے افسران دیکھ رہے ہیں ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور اسکے ایک حصے پر قائم ہونے والے ڈسٹرکٹ حب کے حوالے سے سیاسی ایشوز کی وجہ سے سرکاری افسران کو بھی سرکاری ا±مور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے نئے ضلع حب میں ابھی تک نہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نہ ایکسین PHE،ایری گیشن ،ضلعی ناظم صحت نہ محکمہ زراعت کے مختلف ذیلی شعبہ جات کے ضلعی افسران کی صوبائی حکومت سے منظوری د ی جاسکی ہے ضلع حب کے بلدیاتی ادارے ڈسٹرکٹ کونسل حب کا اعلان تو ہو چکا ہے لیکن ڈسٹرکٹ کونسل حب کے عملے نہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ (ADLG)نہ ضلعی چیف آفیسر اور دیگر اسٹاف کی منظوری ہو سکی ہے جسکی وجہ سے آئندہ چند ماہ بعد جب چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب منتخب پر کرائے گا تو انہیں سرکاری ا±مور چلانے کیلئے جب نہ تو کوئی آفیسر دستیاب ہوگا اور نہ انجینئر ہونگے تو انہیں عوامی مسائل اور ڈیولپمنٹ ورک کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس حوالے سے نئے ڈسٹرکٹ حب کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ضلع حب کے باقی ماندہ ڈسٹرکٹ ہیڈز اور انکے دفتر اسٹاف کی فور ی منظوری کے ساتھ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے اعلان کی روشنی میںحب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی جائے تاکہ نیا ضلع حب مکمل طور پر فعال ہو سکے اور عوامی مسائل حل ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں