کراچی پولیس آفس حملہ ، تخریب کاروں کا سہولت کار گرفتار، ایک اور زخمی اہلکار دم توڑ گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی نے کراچی پولیس چیف آفس پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر کے علاقے میں کارروائی اور حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ایک سہولت کار کو حراست میں لے لیا۔ دہشت گردوں کے سہولت کار سے تفتیش کی جاری ہے۔دوسری جانب کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار آج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے والا اہلکار عبداللطیف سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔عبداللطیف کے انتقال کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہادتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں