شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام طلب کر لیا گیا۔چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شعبان کا چاند دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ آج رجب کی 28 تاریخ ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں