پشتونخوا میپ ہر مشکل وقت میں صحافی برادری کیساتھ ہیں، عبدالرحیم زیارتوال
کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پریس کلب کوئٹہ میں یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ وفد میں پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری گل خلجی ودیگر رہنماءشامل تھے ۔ اس موقع پر پشتونخوامیپ کے رہنماﺅں کہا کہ اس خطے اور صوبے میں آزاد اور اصولوں پر مبنی صحافت کی بنیاد خان عبدالصمد خان اچکزئی نے استقلال اخبار کے اجراءسے رکھی ، جنہوں نے صحافت کو عبادت کا درجہ دیکر اس خطے کے عوام کے بنیادی قومی انسانی اسلامی حقوق کو اجاگر کیا اور خطے پر مسلط استعماری قوتوں کے ظلم وجبر پر مبنی اقدمات کو عوام کے سامنے نہایت جرات اور ہمت کے ساتھ پیش کیا ۔ خان عبدالصمد خان اچکزئی کی صحافت کیلئے خدمات اورانگریزوں کیخلاف قوموں کی آزادی، خودمختاری کا شعوری جدوجہد کو فروغ ملا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے صحافت ، میڈیا کی آزادی کو فروغ دیں ، جن انسانی معاشروں میں آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ کے فروغ اور ترقی کے ذریعے وہ سے بہت آگے نکل چکے ہیں اورجن معاشروں میں میڈیا اور عدلیہ پابندیوں کا شکار ہو وہاں پسماندگی ، غربت اور جہالت پنجے گاڑ لیتے ہیں اور انسانی ترقی کے دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی جمہوری پارٹیوں ، جمہوریت پسند عوام ، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے ذریعے جمہوری سیاسی مستحکم نظام ممکن ہے آزاد میڈیا کا کردار مسلمہ ہے ، انکار کی پالیسی بربادی کے سوا کچھ نہیں ۔ عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ، ملکی آئین میںاداروں کا تعین ہوچکا ہے ، آئینی اداروں کو اختیارات کا پابند بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ایک نئی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ، اب ہمارے دانش ، شعور اور حکمت کا امتحان ہے ، سٹیک ہولڈرز کی حیثیت سے خطے کو بچانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں اور اس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار اہم ہے ۔ خطے کے ممالک نے آنیوالے خطرات کا سامنا باہمی حکمت اور اتحادسے کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پارٹی اور اس کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ہمیشہ ملک میں جمہورکی حکمرانی ، آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، آزاد میڈیا اورآزاد عدلیہ کی بات کی ہیں اور جمہوری صف کو مضبوط کرنے کیلئے پارٹی کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے اس ملک میں آئین کے تحت مقننہ ، عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات کو آئین کے مطابق ادا کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران عرفان صاحب اور عبداؒلخالق رند صاحب ودیگر عہدیداروں نے کہا کہ ہم گزشتہ تین دہائیوں سے صحافت سے منسلک ہےں اور ہمارے لیئے یہ فخر کی بات ہے کہ کوئٹہ میں صحافیوں نے عظیم قربانیاں پیش کی ہےں ہمارے صحافی ٹارگٹ کلنگ ، بم دھماکوں میں اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے جاں بحق ہوئے اور 40سے زائد صحافیوں نے اپنے خون سے صحافت کی سچائی کی اس تحریک کی ابیاری کی۔انہوں نے کہا کہ خان عبدالصمد خان اچکزئی کی صحافتی خدمات اور صحافت کیلئے ان کی قربانیاں ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مشن ہے اور اس کو تجارت نہ بنایا جائے ہم نے کوشش کی ہے کہ صحافت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو۔ ہمارے صوبے کے روایات ، اقدار ، تہذیب وتمدن اور سیاسی اصول ہمارے لیئے قابل قدر ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی نے میڈیا اور صحافیوں کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں اور آئندہ بھی اسی کی امید کرتے ہیں۔


