وزیراعلیٰ بلوچستان کا بارکھان واقعے کا نوٹس، متاثرہ خاندان کو انصاف دینے کی یقین دہانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بارکھان کے واقعے کا نوٹس۔ وزیراعلیٰ کا بارکھان کے افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں