کوئٹہ پولیس کا عبدالرحمن کھیتران کے گھر پر چھاپہ کوئی بازیابی یا گرفتاری عمل میں نہیں آسکی
کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کا صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران کے گھر پر چھاپہ کوئی بازیابی یا گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ترجمان پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پٹیل باغ میں واقع صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پرپولیس نے چھاپہ مارا ہے چھاپے کے دوران پولیس کے ہمراہ خواتین پولیس بھی موجود تھیں ، اس دوران عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے ورہائش گاہ سمیت گھر کے دیگر حصے کی تلاشی لی گئی، گھر پر موجود افراد کا ڈیٹا یکجا کیا گیا،چھاپے کے دوران پٹیل باغ میں ان کے رہائش گاہ کو جانے والے راستے سیل کئے گئے، پولیس کی جانب سے خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا گیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری یا بازیابی عمل میں نہیں آسکی ۔
Load/Hide Comments


