بارکھان واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، کیس کرائم برانچ کے حوالے

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ سانحہ بارکھان کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر کے کیس کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو بھی شامل تفتیش کیا جائیگا۔ ایف آئی آر بجرم 302، 201،34 دفعات کے تحت درج کی گئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ سانحہ بارکھان کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک اسپیشل تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد ڈوگر کر یںگے ،چار رکنی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم اپنی تحقیقات بھی کریگی، ٹیم کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر)غلام اظفر مہیسر ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسد خان ناصر ٹیم میں شامل ہیں، آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونگی، اور سردار عبدالرحمن کھیتران کو بھی شامل تفتیش کیا جائیگا، جو بھی ملوث ہوگاقانون سے بالا تر نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں