گوجرانوالہ میں تین ڈاکوﺅں کی گھر میں لوٹ مار کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی
گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے مرالیوالہ میں ڈاکوو¿ں کی جانب سے لوٹ مار کے بعد خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ۔ خاتون کے شوہر کے مطابق تین ڈاکوو¿ں نے یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور اس کے بعد گن پوائنٹ پر خاتون کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے، کھیتوں میں لے جا کر 2 ڈاکوو¿ں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ تتلے عالی کے علاقے مرالیوالہ میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے متاثرہ خاتون کو میڈیکل رپورٹ کیلئے اسپتال منتقل کیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد کو محفوظ بنایا گیا۔ کیس کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں پولیس ٹیم کام کر رہی ہے۔ ادھر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔


