بارکھان واقعے پر کوئٹہ میں دھرنا، انصاف کی فراہمی اور ماحل بلوچ کی بازیابی تک جاری رہیگا، بی وائے سی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بارکھان واقعے پر کوئٹہ ریڈ زون میں دیا گیا دھرنے کے شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارکھان واقعے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور ماحل بلوچ کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ جب تک ماحل بلوچ اور دیگر لاپتہ کی بازیابی تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا، کارکنوں اور طلبہ کی بڑی تعداد گورنر ہاﺅس اور ریڈ زون کے اطراف میں موجود ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ مذاکرات کیلئے مظاہرین کے پاس پہنچے تو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ آپ کے پاس اختیار نہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے دھرنے کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


