لاہور، پی ٹی آئی کے 4 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج، ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کی انسداد تخریب کاری عدالت نے پولیس پر حملے اور تخریب کاری کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس کے بعد ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔ انسداد تخریب کاری عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج ہونے کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے بعد شبیر گجر سمیت تمام ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔ اس دوران عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو تفتیشی رپورٹ پیش کی جس میں ملزمان کو قصور وار قرار دے کر ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ ملزمان شبیرگجر،خالد گجر،طارق فاروق اورعدیل محمود پر تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پرحملے اور اقدام قتل سمیت4 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments


