خیبر پختونخوا حکومت نے 9 سال کے عرصے میں اربوں روپے کے غیر ملکی قرضے لیے
پشاور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اپنے 9 سالہ دور حکومت میں اربوں روپے کے غیر ملکی قرضے لیے۔ محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق سال 2013ءتا 2022ءتک کے پی حکومت نے 661 ارب روپے کے قرضوں پر دستخط کیے اور یہ پیسے کے پی حکومت نے غیرملکی اداروں سے منصوبوں کی غرض سے لیے تھے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ کےلیے 94 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے پر دستخط کیے گئے، ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھننگ پروجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 18 ارب 60 کروڑ روپے کے قرضوں کا معاہدہ کیا گیا جبکہ بالاکوٹ ہائیڈرو پروجیکٹ کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 48 ارب 30 کروڑ کے قرضوں کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


