اسلام آباد، بہارہ کہو میں زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 3 زخمی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے بڑے پلرکی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق۔ پولیس کے مطابق بھارہ کہو واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تین ہے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری، ملبہ ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے بڑی کرین منگوالی، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔ اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔
Load/Hide Comments


