کوئٹہ سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے زخمی شخص چل بسا، کچلاک میں دو گاڑیوں میں آتشزدگی
کوئٹہ : سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 فروری کو سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوئے تھے جن میں زخمی ہونے والا اورنگزیب گزشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔علاوہ ازیں کچلاک کے علاقے بائی پاس پر 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دونوں گاڑیاں جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کچلاک بائی پاس پر تیز رفتار 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
Load/Hide Comments


