وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کی بلوچستان اور وزیرستان میں تخریبی واقعات کی مذمت

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی، کوہلو، چمن اور وزیرستان میں تخریب کاری واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے فائرنگ سے 4 کانکنوں کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے 4 کانکنوں کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب اور بے قصورمحنت کشوں کو مارنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ایسے قابل نفرت عمل میں ملوث عناصر سخت ترین سزا کے حق دار ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مزہب اور معاشرہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔ وزیراعلیٰ نے چمن میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں اہلکار کے جاں بحق ہونے کی بھی مذمت کی۔ کوہلو میں بارودی سرنگ کے ٹکرانے کے باعث اہلکاروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تخریب کاری کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بزدلانہ واقعات ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں کرسکتے۔ وزیراعلیٰ نے تخریب کاری کے بد ترین واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل برو¿ے کار لانے اور مائننگ کے علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت لواحقین کی بھرپور معاونت کریگی اور زخمی کانکنوں کا علاج حکومتی اخراجات پر کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں