تربت میں دھماکہ 4افراد زخمی
کوئٹہ(این این آئی) تربت کے علاقے میں سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں سیکورٹی اہلکار سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو تربت کے علاقے جوسک کے قریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکارسمیت4افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مزید کاروائی کر رہی ہے
Load/Hide Comments


