مظلوموں میں اختلافات ظالم کی فتح ہے، بلوچ پشتون اتحاد قائم رہنا اور رکھنا اہم ہے، محسن داوڑ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے آنے والی اطلاعات اور تصاویر انتہائی افسوسناک ہیں۔ نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے اختر مینگل صاحب سے رابطہ کیا ہے تاکہ بلوچ اور پشتون طلباءکو اکٹھا کیا جاسکے اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔ ہمارے نوجوانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مظلوموں میں اختلافات ظالم کی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ پشتون اتحاد قائم رہنا اور رکھنا اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں