پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں ٹوئٹر سروسز معطل رہنے کے بعد بحال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا کے مختلف حصوں میں ٹوئٹر سروسز معطل رہنے کے بعد بحال۔ صارفین جب ویب ورڑن یا موبائل ایپ پر ٹوئٹر کو اوپن کرتے ہیں تو ان کے سامنے ویلکم ٹو ٹوئٹر کا میسج آتا ہے مگر دیگر افراد کے ٹوئٹس نظر نہیں آتے۔ صارفین ٹوئٹس تو کر سکتے ہیں مگر ویلکم ٹو ٹوئٹر کے نیچے لیٹس گو بٹن پر کلک کرنے کے بعد ان کے سامنے فالوورز سجیشن لسٹ آجاتی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹوئٹر کی سروس کیوں متاثر ہوئی مگر اس کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے جس کے باعث مختلف شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ڈاو¿ن ڈیٹکٹر کے مطابق مختلف ممالک کے ہزاروں صارفین کی جانب سے ٹوئٹر ڈاو¿ن ہونے کی رپورٹ کی گئی۔ ڈاو¿ن ڈیٹکٹر کے مطابق 3 بجے سہ پہر کے بعد سے صارفین کی جانب سے ٹوئٹر میں مسائل کی نشاندہی کی گئی اور بظاہر دنیا بھر کے صارفین اس مسئلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل دسمبر 2022 میں بھی ٹوئٹر کی سروس بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی تھی۔ اس موقع پر کمپنی کی جانب سے نہیں بتایا گیا تھا کہ سروس کیوں متاثر ہوئی۔


