حب میں ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کی چاندی، مہنگائی سے عوام کا جینا محال
حب : بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کرنے والوں کی چاندی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے عوام کا جینا محال کردیاعوامی حلقوں کا اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کرنے والوں کی چاندی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے عوام کا جینا محال کردیا حب شہر میں گرانفروش بغیر کسی ڈر و خوف کے دیدہ دلیری سے حب کے شہریوں کو آٹا فی کلو 150 سے 160 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے حب شہر میں کھانے پینے کی اشیا خوردونوش سمیت سبزیوں کے داموں پر بھی پر لگ گئے جوکہ عوام کی پہنچ سے دور ہوکر رہ گئے ہیں گرانفروش اپنے مرضی کے مطابق قیمت پر فروخت کر رہے ہیں جبکہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حب شہر کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حب شہر کھانے پینے کی اشیا ناجائز منافع خوری فوری نوٹس لیکر سرکاری نرخ نامہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف شخت سے شخت کاروائی کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


