گلستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کوئٹہ (این این آئی) گلستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو گلستان کے علا قے عبدالرحمن زئی میںمسلح افراد کی فائرنگ سے ظفراللہ نا می شخص جاںبحق جبکہ سرور زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں