بلوچ سرزمین اپنی ثقافت اور ورثے کی وجہ سے منفرد ہے، خود ساختہ سرداروں نے داغدار کیا، نیشنل پارٹی

پنجگور (نامہ نگار) نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار پنجگور کے زیر اہتمام چلڈرن پارک چتجان میں بلوچ کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا، جس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ تھے، دیگر اعزازی مہمانوں میں نیشنل پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری برائے بلوچستان پھلین بلوچ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد ایڈوکیٹ، علاو¿الدین اوردیگر علاقائی رہنما تھے، کلچر ڈے کی مناسبت سے مختلف ثقافتی پروگرامز کیے گئے جن میں بلوچی سازوزیمل اور مشاعرہ بھی پیش کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض محمد صدیق اور ظہور زیبی نے سر انجام دیئے۔ کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور رسم ورواج کو کھبی بھی فراموش نہیں کرتیں، بلوچ قوم کو اللہ تعالی نے ہر طرح سے نوازا ہے، بلوچ سرزمین اپنی ثقافت اور تاریخی ورثے کی وجہ سے منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے روایتوں کے امین اس سرزمین کو کچھ نابلد اور خود ساختہ قبائلی سردار اورمیر ومعتبروں نے داغدار کیا ہے، سانحہ بارکھان ہم سب کے سامنے ہے، جہاں بلوچ دستار اور روایتوں کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں