سبی کا تاریخی میلہ، نیشنل بک فاﺅنڈیشن کا اسٹال، کتب پر 50 فیصد رعایت
کوئٹہ: سبی کے تاریخی اور ثقافتی میلے کے موقع پر نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کوئٹہ کی جانب سے نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کے ایم ڈی راجہ مظہر حمید اور سیکرٹری محمد مراد مہمند کی خصوصی ہدایت پر عوام کی دلچسپی شعور اور آ گاہی کے لئے کتابوں کا میلہ سجایا گیا ۔نیشنل بک فاو¿نڈیشن کی جانب سے سبی کے اس تاریخی میلے میں لگائے گئے بک اسٹال پر عوام کے لئے کتابوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے اور نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کی تمام کتب پر پچاس فیصد تک رعایت دی گئی ہے ۔اس موقع پر نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کے ایم ڈی راجہ مظہر حمید نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیشنل بک فاو¿نڈیشن سبی کے تاریخی میلے میں عوام الناس کے لئے کتابوں کا تحفہ بھیج رہے ہیں کیونکہ کتا بوں سے بڑا کوئی تحفہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کتب بینی کے فروغ کے لئے بلوچستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو ہما وقت تیار ہے۔اس موقع پر نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر راحیل بگٹی نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے انتہائی ممنون ہیں کہ انہوں نے نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کو عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا حقیقی ترقی تحقیق اور علم سے ہی ممکن ہے ۔


